احساس پروگرام، 160 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم

احساس پروگرام، 160 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم

  

اسلام آباد(آئی این پی) حکومت نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر کے ایک کروڑ 32 لاکھ 62 ہزارسے زائد افراد میں 160 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کردی ہے۔ وزارت سماجی تحفظ وتخفیف غربت نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل جاری کردی ہیں، جس کے تحت احساس کیش پروگرام کے تحت اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ 32 لاکھ 62 ہزارسے زائد افراد میں 160 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ اب تک سندھ میں 40 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد میں 48 ارب 61 کروڑ روپے، پنجاب میں 59 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد میں 72 ارب 14 کروڑ روپے، خیبر پختونخوا میں 22 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد میں 27 ارب 11 کروڑ روپے، بلوچستان میں 6 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد میں 7 ارب 94 کروڑ روپے، گلگت بلتستان میں 95 ہزار سے زائد افراد میں 1 ارب 16 کروڑ روپے، آزاد کشمیر میں 2 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 63 کروڑ روپے جبکہ اسلام آباد میں 67 ہزار سے زائد افراد میں 81 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہیں۔

احساس پروگرام

مزید :

پشاورصفحہ آخر -