عمران مافیا نے اشیائے ضروریہ مہنگی کرکے عوام کو ”عیدی“دیدی،مریم اونگزیب

  عمران مافیا نے اشیائے ضروریہ مہنگی کرکے عوام کو ”عیدی“دیدی،مریم اونگزیب

  

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عید کے موقع پر مہنگائی میں مزید اضافے کی شدید مذمت اور احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ عید سے پہلے عوام کو سلیکٹڈ وزیراعظم کی طرف سے مزید مہنگائی کی عیدی،عیدالاضحی پر مہنگائی کرکے عمران مافیا نے قوم کو عید سے پہلے عید کا ”تحفہ“ دیاگیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران مافیا نے بجلی، گیس، پٹرول، چینی، آٹا، گندم، دالیں، گھی، مصالحے سب کچھ مہنگا کردیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران مافیا نے سبزی، پھل، گوشت، تعلیم، صحت ہرچیز مہنگی کر دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران مافیا کی باتوں سے غریبوں کا پیٹ بھرے گا، نہ دیہاڑی دار مزدور کو روزگار، کاروبار اور روٹی میسرآئے گی۔ عمران مافیا نے گھریلو صارفین کی ضرورت کی اشیاء مہنگی کرکے عید سے پہلے عیدی دی۔

عوام کو عیدی

مزید :

صفحہ آخر -