ن لیگ نے اپنے دور میں ماہانہ 39ارب کا گردشی قرض دیا،عمرایوب

ن لیگ نے اپنے دور میں ماہانہ 39ارب کا گردشی قرض دیا،عمرایوب

  

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے سیاسی وجوہات پر ڈیڑھ سال قبل ٹیرف نہیں بڑھنے دیا گیا، اقتدار میں آئے تو فی یونٹ ساڑھے تین روپے اضافہ کرنا تھا لیکن ہم نے ساڑھے 3 روپے کے بجائے صرف ڈیڑھ روپے فی یونٹ اضافہ کیا۔وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے گردشی قرضوں سے متعلق سینیٹ میں دئیے گئے اپنے پالیسی بیان میں کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے بجلی کی چوری نہیں روکی، حکومت میں آئے تو 18 ہزار، اب 25 ہزار میگاواٹ ٹرانسمنٹ کرسکتے ہیں، بجلی کے مہنگے معاہدے ہم تو نہیں کئے؟ بلکہ ن لیگ حکومت نے شمسی اور ونڈ کے بجائے ایل این جی کا مہنگا معاہدہ کیا۔ ن لیگ نے ماہانہ 39ارب گردشی قرضہ دیا، کوورنا سے قبل گردشی قرضہ12 ارب روپے ماہانہ پر لے آئے تھے، جو گردشی قرضہ چھوڑ کرگئے اس میں 50 فیصد سبسڈی پر بجلی دی۔ متبادل بجلی کا پلان6 اگست کو سی سی آئی سے پاس ہوجائے گا۔

عمرایوب

مزید :

پشاورصفحہ آخر -