پیپلز پارٹی کراچی سے بدلہ لے رہی، چپ نہیں بیٹھوں گا،علی زیدی

پیپلز پارٹی کراچی سے بدلہ لے رہی، چپ نہیں بیٹھوں گا،علی زیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بارش کے باعث کراچی کی ہونے والی صورتحال پر صوبائی حکومت پیپلز پارٹی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی سے بدلہ لے رہی ہے، وعدہ ہے اب خاموش نہیں بیٹھوں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اہل کراچی سے وعدہ ہے اب خاموش نہیں بیٹھوں گا کیوں کہ اس وقت کیا راستہ بچتا ہے جب صوبائی حکومت ہی عوام کے مفادات پر ضرب لگانا شروع کر دے۔علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جان بوجھ کر شہر کو تباہ کر کے پاکستان کو معاشی نقصان سے دوچار کرنے کی کوشش کی ہے، یہ بلا جھجک و احساسِ ندامت برسوں تک ہمیں لوٹتی آئی ہے اور اس سے صاف نظر آرہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی سے بدلہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان ان مجرموں سے نجات حاصل نہیں کرتا ہم اپنی حقیقی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ کراچی کی منظم تباہی کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھوں گا۔
چپ نہیں

مزید :

صفحہ آخر -