صوابی کے صاحبزادہ شہر یار خان کی رسم قل آج ہوگی
صوابی(بیورورپورٹ)سینئر ہیڈ ٹیچر محمد جاوید استاد کے جواں سال صاحبزادہ شہر یار خان کی رسم قل آج منگل کو موضع کڈی میں ادا کی جائے گی۔ وہ گذشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ملک امتیاز خان اور محکمہ تعلیم کے سینئر کلرک ملک وقار خان کے چچا زاد بھائی تھے۔