شبقدر،معمولی تکرار پر جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگی

شبقدر،معمولی تکرار پر جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگی

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر)آٹکی شبقدر میں معمولی تنازعہ پر فائرنگ کی 2مزید زخمی جان بحق تعداد 3۔ واقعات کے مطابق ہفتہ کے دن شبقدر کے نواحی گاؤں آٹکی میں اب پاشی نالہ پر پل کی تعمیر پر ثمر خان اور اختیار خان کے درمیان پیدا ہوا جس نے خون ریز تصادم اختیار کی۔ فائرنگ سے موقع پر ثمر خان ولد لعل مدین جان بحق جبکہ قربان ولد معراج گل اور راہ گیر بہار شاہ ولد عطاء محمد زخمی ہوئے۔ دوسرے فریق سے اختیار ولد عظمت، اسحاق ولد قلندر زخمی ہوئے۔ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر قربان ولد معراج گل اور اسحاق ولدقلندر جان بحق ہوئے۔ پولیس تھانہ شبقدر اول الذکر فریق کے شبیر احمد کے رپورٹ پر اختیار، قیصر پسران عصمت، اسحاق ولد قلندر، طور گل ولد میاں گل جبکہ دوسرے فریق کے عادل ولد مرویز کے دعویداری پر مجبوب ولد معراج گل، سیار، رحیم پسران تمایزے، شیر عالم ولد لعل مدین، شبیر احمد ولد ثمرخان کے خلاف مقدمات درج کرلی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -