خیبرپختونخوا میں پن بجلی کے266چھوٹے منصوبے مکمل

  خیبرپختونخوا میں پن بجلی کے266چھوٹے منصوبے مکمل

  

پشاور (آئی این پی) خیبرپختونخوا حکومت نے پن بجلی کے266 چھوٹے منصوبے مکمل کرلیے ہیں جس سے 15 ہزار125 کلو واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق موجودہ حکومت میں بن بجلی کے356 چھوٹے منصوبے شروع کیے تھے جن میں 266 منصوبے مکمل کیے گئے ہیں، ایبٹ آباد میں 15 منصوبوں سے670 کلو بجلی پیدا کی جارہی ہے، بٹگرام میں 58میں سے53منصوبے مکمل،بجلی کی پیداواری صلاحیت 2ہزار775 ہے۔چترال میں 55 منصوبوں سے50منصوبے مکمل ہیں۔4 ہزار525 بجلی پیداوار جاری ہے۔ سوات میں چالیس منصوبے مکمل ہونے کے بعد دو ہزار245کلو،کوہستان میں 28 منصوبوں سے15 سو کلوواٹ، شانگلہ میں 21 منصوبوں کی تکمیل کے بعد1070 کلوواٹ بجلی پیداکی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق24 منصوبے ڈراپ کردئیے گئے ہیں۔

پن بجلی

مزید :

صفحہ آخر -