کورونا کے76882 مریض صحت یاب ہوچکے،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب
لاہور(جنرل رپورٹر) سیکرٹری صحت پنجاب بیرسٹر نبیل اعوان نے بتایا کہ تازہ اعدادوشمارکے مطابق پنجاب کے 200 سرکاری ہسپتالوں سے کوروناوائرس کے ابتک 76882 مریض صحتیاب ہوکراپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 639 مریض صحتیاب ہوئے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 8950 میں سے 8452 بیڈزخالی ہیں۔ لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 2345 میں سے 2219 بیڈزخالی ہیں۔ صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈزمیں کوروناوائرس کے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 5820 میں سے 5609 بیڈزخالی ہیں۔ لاہورکے سرکاری ہسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈزمیں 1631میں سے 1584بیڈزخالی ہیں۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے 600میں سے 77وینٹی لیٹرززیراستعمال اور بقیہ 523خالی ہیں۔اسی طرح لاہوربھرکے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کیلئے 210وینٹی لیٹرز کا انتظام ہے جن میں سے زیراستعمال وینٹی لیٹرز کی تعداد40ہے اور 170 وینٹی لیٹرزخالی ہیں۔
سیکرٹری ہیلتھ