خواجہ آصف کے خلاف توہین آمیز بیان پر اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

خواجہ آصف کے خلاف توہین آمیز بیان پر اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں خواجہ آصف کے خلاف توہین آمیز بیان پر اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی،درخواست میں ایس ایچ او تھانہ مارگلہ، ایس ایچ او سکٹریٹ اور خواجہ آصف کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ لیگی رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مذہب سے متعلق توہین آمیز بیان دیا، خواجہ آصف نے تمام مذاہب کو برابر قرار دیا، 11 جولائی کو خواجہ آصف کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے درخواست دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملزم خواجہ آصف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ترجمان شہدا فاؤنڈیشن نے خواجہ آصف کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دائر کی
خواجہ آصف