تحفظ بنیاد اسلام بل پر تمام مسالک کے علماء کیساتھ مشاورت کر رہے ہیں: پرویز الٰہی

  تحفظ بنیاد اسلام بل پر تمام مسالک کے علماء کیساتھ مشاورت کر رہے ہیں: پرویز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں تحفظ بنیاد اسلام بل پر تحفظات دور کرنے پر لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام مسالک کے علماء کے ساتھ صدق دل سے مشاورت کر رہے ہیں، انشاء اللہ مشاورت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ملاقات میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر، میاں شفیع محمد ایم پی اے، چیئرمین متحدہ علماء بورڈ حافظ محمد طاہر اشرفی اور سابق ایم پی اے سید تقلید رضا بھی موجود تھے جبکہ وفد کے ارکان میں علامہ محمد افضل حیدری مرکزی سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان و ناظم اعلیٰ حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری صدر شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب، علامہ ملک محمد باقر گھلو مدرس جامعتہ المنتظر لاہور شامل تھے۔
پرویزالٰہی

مزید :

صفحہ آخر -