وزیر اعظم مشکل گھڑی میں بہتر ین حکمت عملی اپنا رہے ہیں، فضل حکیم خان

وزیر اعظم مشکل گھڑی میں بہتر ین حکمت عملی اپنا رہے ہیں، فضل حکیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (بیورورپورٹ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جس طرح اس مشکل وقت سے نکلنے میں قوم کی رہنمائی کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے و زیر اعظم اس مشکل گھڑی سے نمٹنے کے لیے بہترین حکمت عملی اپنا رہے ہیں وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا بین لاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں عوام کو ہرقسم سہولیات فراہم کررہے ہیں حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے ان خیالات کا اظہار فضل حکیم خان یوسفزئی نے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا نے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو حکومت مشکل حالات میں ملی تھی لیکن ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ملک مشکل حالات سے نکل کر خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے ہماری قوم اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے فضل حکیم خان یوسفزئی نے گورنمنٹ دارلعلوم سیدو شریف کے علماء کرام کے وفد سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دارلعلوم کی امت مسلمہ اور انسانیت کیلئے خدمات قابل قدر ہیں دارلعلوم کے علماء کرام کی اسلام اور مسلمانوں اور انسانیت کیلئے خدمات بے مثال ہیں جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں علماء کرام نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کی رہنمائی کی انہوں نے کہا کہ علماء کرام کی عزت کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے ہمارا دین اسلام علماء کے بارے میں انہیں احترام کا سبق دیتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں علماء کرام سے بار بار ملاقاتوں کا شرف بخشا ہے۔ دینی مدارس کے جتنے بھی مسائل ہے وہ مشاورت اور اتفاق سے حل کریں گے انہوں نے کہا کہ علماء کی خدمات کسی ملک، شہر، دیہات، گلی کوچہ کے ساتھ خاص نہیں بلکہ پورے عالم کے درد کو اپنے سینے میں سموئے ہوئے ہے ملاقات میں گورنمنٹ دارلعلوم کے علماء کرام نے فضل حکیم خان یوسفزئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی ایمانداری اور عزت و احترام سے علماء کرام کے خدمت اور ان سے مشاورت کررہے ہیں۔