باجوڑ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل اسلامک لائیر موومنٹ کے زاہد خان صدر منتخب

  باجوڑ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل اسلامک لائیر موومنٹ کے زاہد خان ...

  

باجوڑ(نمائندہ پاکستان) باجوڑ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل۔ اسلامک لائیر موومنٹ کے زاہد خان صدر جبکہ نصیر احمد جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ باجوڑ بار ایسوسی ایشن کے انتخابا ت گزشتہ روز منعقد ہوئے جس میں وکلاء برادری نے بھرپور حصہ لیا۔ نتائج کے مطابق اسلامک لائر مومنٹ نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ زاہد خان ایڈوکیٹ صدر جبکہ نصیر احمد ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری نے اس موقع پر بار اور بنچ کے درمیان بہترین روابط کے قیام کے علاوہ سائلین کے مسائل حل کرنے کے عزم کااظہار کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -