کراچی، عید الاضحٰی پر بیوٹی پارلرز ایسوسی ایشن کا سیلون کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

کراچی، عید الاضحٰی پر بیوٹی پارلرز ایسوسی ایشن کا سیلون کھولنے کی اجازت ...

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) بیوٹی سیلون ایسوسی ایشن کے وفد نے صوبائی وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ سے عیدالاضحی کے دنوں میں بیوٹی پالرز کھولنے کا مطالبہ کردیا۔وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ سے بیوٹی سیلون ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ بیوٹی سیلون ایسوسی ایشن کے وفد نے کہا لاک ڈاون کی وجہ سے ملازمین کے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں۔ پارلر بند ہونے کے باوجود بجلی کے بل اضافی آرہے ہیں۔ عیدالاضحی کے دنوں میں بیوٹی پارلرکھولنے کی اجازت دی جائے۔اس موقع پر ناصرحسین شاہ نے کہا کورونا وائرس جلد ختم ہونیوالا نہیں، اب اس کیساتھ ہی زندگی گزارنے کی حکمت عملی اپنانی پڑے گی۔ عید کے بعد بیوٹی پالرز کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔ معاشی سر گر میو ں کی اجازت ایس او پیز کے تحت دی جاسکتی ہے۔

بیوٹی پارلر مطال

مزید :

صفحہ آخر -