94فیصد بچوں کو قطرے پلاکر پولیو مہم کا مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا،ترجمان

94فیصد بچوں کو قطرے پلاکر پولیو مہم کا مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا،ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)انسداد پولیو پروگرام کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیو مہم میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا انسداد پولیو پروگرام کے مطابق پولیو مہم میں 94فیصد بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں مہم کے دوران سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا پولیو مہم کراچی، فیصل آباد، اٹک، جنوبی وزیرستان اور کوئٹہ میں چلائی گئی پولیو ورکرز کو مہم سے پہلے کرونا سے بچا ؤکے لیے تربیت دی گئی انسداد پولیو پروگرام کے مطابق پولیو مہم پرامن طریقے سے مکمل ہوئی سیکیورٹی اداروں نے پرامن انعقاد میں بھرپور کردار ادا کیا آئندہ بھی اہداف کے حصول میں تعاون کی امید ہے ترجمان قومی انسداد پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ رواں سال اگست اور ستمبر میں بڑے پیمانے پر تیار ی ہو رہی ہے،اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں قومی مہمات شروع ہوں گی۔
پولیو مہم

مزید :

صفحہ آخر -