حکومتی کاموں پر بلا جواز تنقید اپوزیشن کا وطیرہ ہے: غلام سرور خان

حکومتی کاموں پر بلا جواز تنقید اپوزیشن کا وطیرہ ہے: غلام سرور خان

  

واہ کینٹ(آن لائن)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اپوزیشن میں کوئی دم خم نہیں اور نہ ہی ایک پیج پر ہے حکومتی کاموں پر بلاجواز تنقید اپوزیشن کا وطیرہ ہے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی سانحہ تھانہ چونترہ میال میں نو خواتین اور بچوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات کی بھرپور مذمت کرتا ہوں مظلوموں کو انصاف فراہم کیا جائے گا اور کسی دباء کے بغیر ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا سابق وفاقی وزیر داخلہ نے 8بار ممبر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر رہنے کے باوجود اپنے حلقے میں سوئی گیس اور ہسپتال جیسی بنیادی سہولت فراہم نہ کی میں نے پینتیش مہینوں میں اس علاقے میں ایک بہت بڑا ہسپتال منظور کرایا جس کا عید کے بعد افتتاح ہوگا اور حلقے کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے فنڈز منظور کروائے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ممبر قومی اسمبلی منصور حیات خان اور ممبران صوبائی اسمبلی عمار صدیق خان اور ملک تیمور مسعود اکبر کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ پنڈ نوشہری خان ٹیکسلا میں صحافیوں کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران کیا اس موقع پر کونسلران اور پارٹی عہدیداران جن میں سابق وائس پریذیڈنٹ واہ کنٹونمنٹ بورڈ حاجی امجد محمود کشمیری،ملک احتشام،ملک اظہر المعروف ملک اجی،راجہ طارق محمود،لعل زادہ خان،عمران خان،ادریس یوسف زئی المعروف ڈی سی،نصیرالدین عمار بھی موجود تھے

غلام سرور

مزید :

صفحہ آخر -