ڈاؤلینس نے ”کسٹمر سروس کیمپین“ کے لیے گولڈ ایفی ایوارڈ جیت لیا
کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان میں ہوم اپلائنسز انڈسٹری کے ممتاز ادارے،ڈاؤلینس دوسرے ایفی پاکستان ایوارڈ 2020 میں ہوم فرنیشنگس اینڈاپلائنسز(Home Frunishings & Appliances)‘ کی کیٹگری میں اپنی ’کسٹمرسروس کیمپین(Customer Service Campaign)‘کے لیے ’ایفی ایوارڈ-گولڈ(Effie Award-Gold)‘جیت کر ایک مرتبہ پھر اپنی برتری ثابت کر دی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمر احسن خان نے کہا:”ڈاؤلینس کے لیے یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے کہ ہمیں، باوقار ایفی ایورڈز کے موقع پر،’بہترین کسٹمر سروسز‘ فراہم کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔کارپوریٹ حلقے نے ڈاؤلینس کی افرادی قوت میں شامل ہمارے ہر رْکن کی مستعد ی اور صلاحیت کا اعتراف کیا ہے۔ یہ ہمارے معیار اور جدت کے لیے ایک خراج تحسین جسے ذمہ دارانہ کسٹمر کیئر کی سپورٹ حاصل ہے۔“