سی اے اے کی نئی سفری پالیسی کی مدت میں 31 اگست تک توسیع

سی اے اے کی نئی سفری پالیسی کی مدت میں 31 اگست تک توسیع

  

اسلام آباد(آئی این پی) کورونا وائرس کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے انتظامات مزید سخت کرتے ہوئے نئی سفری پالیسی جاری کر دی۔ سی اے اے اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث سی اے اے کی نئی سفری پالیسی کی مدت میں 31 اگست تک تو سیع کر دی گئی ہے،جس کے مطابق مسافروں کو بٹھانے سے قبل جہاز میں جراثیم کش اسپرے کیا جائیگا جبکہ جہاں ممکن ہو ایک سیٹ چھوڑ کر بورڈنگ پاس جاری کیا جائیگا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ دوران پرواز سیٹ بدلنے پر پابندی اور تمام مسافروں کا ماسک پہننا لازم ہوگا، ساتھ ہی ہر مسافر کا ڈیڑھ گھنٹے بعد درجہ حرارت چیک کرنا بھی لازم قرار دیا گیا ہے، درجہ حرارت زیادہ ہونے پر کورونا ٹیسٹ ہیلتھ حکام کی مرضی سے مشروط ہے جبکہ کورونا علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ کیلئے مسافر خود اخراجات برداشت کریں گے۔ اعلامیے میں جہاز کے کپتان کی کورونا حفاظتی انتظامات پر تسلی اور ڈومیسٹک پروازوں کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق ائیر لائن اور سی اے اے حکام کے دستخط لازم قرار دیے گئے ہیں۔ سی اے اے نے جہاز کے عملے کیلئے دوران پرواز حفاظتی سوٹ سمیت تمام انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ ڈھائی گھنٹے سے کم دورانیہ کی پروازوں کے مسافروں کو کھانا فراہم کرنے پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

نئی سفری پالیسی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -