پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کا نفاذ قابل ستائش ہے، ملک رؤف تنولی

  پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کا نفاذ قابل ستائش ہے، ملک رؤف تنولی

  

کراچی (پ ر) پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کا نفاذ قابل ستائش عمل ہے، پنجاب اسمبلی کے تمام اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں۔اس قانون کا نفاذ امت محمدی کی دیرینہ خواہش تھی جو پنجاب اسمبلی نے پوری کی۔ان خیالات کا اظہار ہزارہ یوتھ لیگ کے رہنما ملک رؤف تنولی نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ وسلم،اہلبیت اطہار،خلفائے راشدین،اصحاب رسول رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین اور امہات المومنین رضوان اللہ تعالیٰ عنہا،انبیاء کرام علیھم السّلام،فرشتوں،قران پاک،زبور،تورات،انجیلاور دین اسلام کے بارے میں متنازعہ اور توہین آمیز الفاظ قابل گرفت اور قابلِ سزا ہونگے،قابلِ ستائش اور قابلِ تعریف ہے۔ اس طرح کے قانون بننے چاہئیں تاکہ ملک میں قانون کی بالادستی قائم رہے اور دین اسلام کا تحفظ بھی۔ہزارہ یوتھ لیگ پاکستان کا یہ مطالبہ ہے کہ جس طرح سے پنجاب اسمبلی نے تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ 2020 کا نفاذ کیا ہے۔اسی طرح سندھ،بلوچستان،خیبرپختونخواء،اور قومی اسمبلی میں تحفظ بنیاد اسلام بل پیش اور منظور کروا کے پورے ملک میں نافذ کیا جائے۔تاکہ کوئی گستاخی کی جرت نہ کر سکے۔

مزید :

صفحہ آخر -