نوشہرہ،محنت کش کے قتل کا ڈراپ سین،اجرتی قاتل سمیت ملزمان گرفتار

  نوشہرہ،محنت کش کے قتل کا ڈراپ سین،اجرتی قاتل سمیت ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ) پبی پولیس کی کامیاب کاروائی۔ڈاگئی کے مقام پر محنت کش کے قتل کامعمہ حل۔اُجرتی سمیت ملزمان گرفتار۔ملزمان کا اعتراف جرم،تفصیلات کے مطابق:۔افتخار ساکن بانڈہ نبی نے 14-06-2020 کو پبی ہسپتال میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا۔کہ مرا بھائی تاج والی صبح محنت مزدوری کیلئے گھر سے نکل گیا ڈاگئی جدید کے مقام پر نا معلوم ملزم / ملزمان نے فائرنگ کی۔جس سے میرا بھائی زخمی ہوا ہسپتال لاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاکر جانبحق ہوا۔جس پر تھانہ پبی میں مقدمہ نمبر 275 مورخہ 14-06-2020 جرم 302 درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین نے نور جمال خان SPانوسٹی گیشن کی سربراہی میں طیب جان DSPپبی اور زردادخان SHOپبی پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری اور اصل حقائق معلوم کرنے کاٹاسک حوالہ کیا۔پولیس ٹیم نے جد ید طریقہ تفتیش سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے تکنیکی بنیادوں پر باریک بینی سے تفتیش جاری رکھتے ہوئے دن رات محنت کرکے ملزم تک رسائی حاصل کی۔ملزمان نیاز علی ولد مومن،آصف علی ولد حکمت شاہ ساکنان بانڈہ نبی کو اُجرتی ثمین ولد حبیب خان ساکن بڈھ بیر کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کر تے ہوئے سب اُگل دیا۔ کہ مقتول کیساتھ نیاز علی کی خفگی تھی جس پر آصف کیساتھ ملکر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔اُجرتی کو03 لاکھ کی رقم دیکر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا۔اجرتی کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔۔