ترسیلات میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کاجے ایس بینک کی کاوشوں کا اعتراف

  ترسیلات میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کاجے ایس بینک کی کاوشوں کا اعتراف

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قومی خوشحالی کیلئے پرعزم اندرون ملک ترسیلات میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر جے ایس بینک کی کاوشوں کا اعتراف کیا ہے۔ جے ایس بینک قومی خزانہ میں غیر ملکی زرمبادلہ جمع کروانے والے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک ہے۔ ایس بی پی اور بینکنگ سیکٹر کیلئے ترسیلات زر ایک اعلیٰ ترجیحی شعبہ ہے جو ہر ماہ 51 فیصد سے بڑھ کر اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جون میں 2.4 بلین ڈالر ہو گیا ہے۔ سال کے دوران جے ایس بینک نے گزشتہ سال 685 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 738 ملین ڈالر کی مجموعی ترسیلات زر کے ساتھ ایک ملین سے زائد لین دین ریکارڈ کئے۔ متحدہ عرب امارات، برطانیہ، خلیجی ممالک اور امریکہ سمیت تمام نمایاں راہداریوں میں اپنی مضبوط موجودگی کے ساتھ جے ایس بینک زیادہ سے زیادہ ترقی کے لئے اپنے ایجنٹ نیٹ ورک سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہا ہے۔ جے ایس بینک کے صدر و سی ای او باصر شمسی نے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے والی خدمات کی فراہمی کے ذریعے معیشت کی ترقی میں تعاون اور خوشحالی فراہم کرنا ہے۔ ہم اسٹیٹ بینک کی رہنمائی اور تعاون پر اس کے مشکور ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -