آئی ٹیکنالوجی گروپ نے1 ار ب روپے کی سالانہ آمدنی حاصل کر لی

  آئی ٹیکنالوجی گروپ نے1 ار ب روپے کی سالانہ آمدنی حاصل کر لی

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) آئی ٹیکنالوجی گروپ آف کمپنیزنے مالی سال 2019-20کے دوران 1 ار ب روپے کی آمدنی حاصل کی ہے۔ اس موقع پر گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر، سلمان حسین کی قیادت میں گروپ کی انتظامیہ نے سخت محنت، عزم اور سرپرستی کے لیے اپنے تمام عملے،پارٹنرز، کسٹمرز اور اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیاجن کی وجہ سے یہ زبردست کامیابی حاصل ہوئی۔ اِس یادگار سنگ میل کو عبور کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سلمان حسین نے کہا:”اللہ تعالی ٰکے فضل و کرم سے ہم نے بہت کم وقت میں بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ ہماری اِس کامیابی کی وجہ ہماری ٹیموں کی انتھک محنت اور جذبہ ہے۔ اِس غیر معمولی سنگ میل نے ہمارے یقین کو اور بھی پختہ کر دیا ہے کہ مسلسل جدت اور کسٹمرز کی توقعات سے بڑھ کر کام کرنا، بہتر کسٹمر کیئر اور مؤثر سولوشنز ہی وہ راستے ہیں جن کے ذریعے مہارت حاصل کر کے انڈسٹری میں قائد کا درجہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -