سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران ٹی آئی ارکان واک آؤٹ کرگئے

  سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران ٹی آئی ارکان واک آؤٹ کرگئے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیر کوپی ٹی آئی ارکان ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔وہ کراچی میں بارش کی صورتحال پر ایوان میں بحث نہ کرانے پر احتجاج کررہے تھے۔لیڈر آف دی اپوزیشن فردوس شمیم نقوی نے اسپیکر آغا سراج درانی سے کہا کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ آپ اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ختم کرنے والے ہیں۔جس پر اسپیکر نے ان سے دریافت کیا کہ آپکو پہلے سے کیسے علم ہوا کہ اجلاس ملتوی ہونے والا ہے جس کے جواب میں اپوزیشن لیڈر بولے ہمارے گورنر ہاوس میں بھی روابط ہیں اورگورنر ہاوس سے ہمیں معلوم ہوجاتاہے۔آغا سراج نے کہا کہ میں گورنر عمران اسماعیل سے شکایت کروں گا کہ گورنر ہاوس سے کیسے چیزیں لیک ہوتی ہیں اورگورنر پہلے آپ لوگوں کو کیسے بتادیتے ہیں۔بعدازاں پی ٹی آئی ارکان ایوان سے واک آوٹ کرگئے۔

مزید :

صفحہ آخر -