سندھ اسمبلی اجلاس کا اجلاس ایک گھنٹہ چالیس منٹ تاخیر کا شکار

سندھ اسمبلی اجلاس کا اجلاس ایک گھنٹہ چالیس منٹ تاخیر کا شکار

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی اجلاس کا اجلاس پیر کوڈپٹی اسپیکر ریحانی لغاری کی زیر صدارت ایک گھنٹے چالیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔کارروائی کے آغاز میں کراچی میں بارشوں کے سبب جانی ومالی نقصانات پر دعا کی درخواست کے ساتھ پروفیسر عنایت علی خان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ایوان میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی کے لئے بھی دعائے مغفرت ہوئی۔جی ڈی اے کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی نے کہا کہ کراچی کے کئی گھروں میں بارشوں کے سبب گھروں میں کہرام مچا ہوا ہے۔قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ سندھ اسمبلی اپنے معمول کا ایجنڈا معطل کرکے بارش کی صورتحال پر بحث کرے۔انہوں نے کہا کہ اگر اجلاس کا ایجنڈا معطل نہیں کیاجاتاتو ہم سمجھیں گے کہ عوامی نمائندے بے حس ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -