صوابی میں سسرالیوں نے داماد کو ابدی نیند سلا دیا

صوابی میں سسرالیوں نے داماد کو ابدی نیند سلا دیا

  

صوابی(بیورورپورٹ)روٹھی ہوئی بیوی کو منانے کے لئے سسرا ل کے گھر جانے والے داماد کو سسرالیوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ممریز خان ولد مومن خان سکنہ ڈوڈھیر حال مرغز نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے علی حمزہ کی شادی موضع جگناتھ باچا پل کے مسمی ککے کی بیٹی کے ساتھ ہوئی تھی ایک ماہ قبل وہ ناراض ہو کر میکے کے گھر چلی گئی گذشتہ روز ان کا بیٹا علی حمزہ روٹھی ہوئی بیوی کو منانے کے لئے سسرا ل کے گھر گیا تھا بعد ازاں ان کا موبائل بند آرہا تھا اور ان کی لاش باچا پل جگناتھ کے مقام پر کھیتوں سے قتل شدہ بر آمد ہوئی۔مقتول کے قتل کی دعویداری ان کے سالوں عنایت علی اور واجد علی پسران ککے ساکنان جگناتھ پر کی اور وجہ عناد گھریلو ناچاقی بیان کی ہے۔ چھوٹا لاہور پولیس نے مقتول کے باپ کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -