گریڈ 19 کے 3 سینئر پبلک پراسیکیوٹرز کے تقرری وتبادلے

گریڈ 19 کے 3 سینئر پبلک پراسیکیوٹرز کے تقرری وتبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوزرپورٹر)خیبرپختونخواحکومت نے صوبے کے گریڈ19کے 3سینئرپبلک پراسیکیوٹرزکے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں محکمہ داخلہ و قبائلی امورکی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق گریڈ19کے سینئرپبلک پراسیکیوٹراورریجنل ڈائریکٹرپراسیکیوشن کوہاٹ کوتبدیل کرکے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرپشاورتعینات کردیاہے اسی طرح گریڈ19کے سینئر پبلک پراسیکیوٹراے ٹی سی سوات سعیدنعیم کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرسوات تعینات کردیاہے جبکہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرسوات جہانزیب خان کو تبدیل کرکے سینئرپبلک پراسیکیوٹرپشاورتعینات کردیاہے۔