پنجاب حکومت کا احسن اقدام، سپیشل ایجوکیشن اداروں کو مزید 51بسوں کی فراہمی

پنجاب حکومت کا احسن اقدام، سپیشل ایجوکیشن اداروں کو مزید 51بسوں کی فراہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) حکومت پنجاب کی جانب سے سپیشل ایجوکیشن کے اداروں کو بسوں کی فراہمی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ جنرل سپیشل ایجوکیشن لاہور میں کیا گیا۔ صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن جاوید بخاری، ڈی جی پرویز بٹ، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ زاہد مجید سمیت مختلف اضلاع کے ڈی ای اوز بھی تقریب میں موجود تھے۔ صوبائی وزیر چوہدری اخلاق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن اداروں میں خصوصی بچوں کو مفت سفری سہولیات کیلئے مزید 51 بسیں فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ادارے کے پاس 570 بسیں پہلے سے موجود ہیں جبکہ مزید 51 بسوں کی فراہمی پر 3 ارب 31 کروڑ لاگت آئی ہے صوبائی وزیر نے خصوصی بچوں کیلئے فنڈز کی فراہمی پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کو حکومت کی جانب سے 800روپے ماہانہ وظیفہ، سال میں تین بار یونیفارم، کھانا، رہائش کی سہولت کے ساتھ ساتھ فری ٹرانسپورٹ سروس مہیا کی جا رہی ہے۔
چوہدری اخلاق

مزید :

صفحہ آخر -