وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 13 نکاتی ایجنڈا جاری

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 13 نکاتی ایجنڈا جاری
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 13 نکاتی ایجنڈا جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں کابینہ پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری دے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت 13 نکاتی ایجنڈے پر آج وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا، ایجنڈے میں پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے کمیشن کا قیام بھی شامل کیا گیا ہے، تحقیقات کے لیے کمیشن کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا ہاوسز کے بقایاجات سے متعلق اجلاس میں کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی اور یورو فائیو ڈیزل اور پٹرول کی درآمد سے متعلق معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کو معاشرتی اعشاریوں سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی اور وفاقی کابینہ ای سی سی کے 22 جولائی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

کابینہ میٹنگ کے دوران ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی اور واپڈا چیئرمین، ممبران کے تقرر کیلئے قواعد و ضوابط کا مسودہ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزارت آئی ٹی کے ماتحت یو ایس ایف کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر کی تعیناتی کی منظوری بھی شامل ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -