عیدالاضحی اور محرم میں عوام کی لاپرواہی سے کورونا دوبارہ بے قابو ہو سکتا ہے،گورنر پنجاب چودھری سرور

عیدالاضحی اور محرم میں عوام کی لاپرواہی سے کورونا دوبارہ بے قابو ہو سکتا ...
عیدالاضحی اور محرم میں عوام کی لاپرواہی سے کورونا دوبارہ بے قابو ہو سکتا ہے،گورنر پنجاب چودھری سرور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ کورونا سے بچاﺅ کیلئے عید سادگی سے منانے کے سوا کوئی آپشن نہیں ، عیدالاضحی اور محرم میں عوام کی لاپرواہی سے کورونا دوبارہ بے قابو ہو سکتا ہے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے بیان میں کہاہے کہ عمران خان کاکوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ملکی ترقی اور خوشحالی ان کا مشن ہے ،ملکی تاریخ میں پہلی بار کوئی حکومت مافیا کیخلاف ایکشن لے رہی ہے ،اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک اور مضبوط بنا رہے ہیں ،اپوزیشن کو بھی کورونا کیخلاف جنگ میں حکومتی اداروں کاساتھ دینا چاہئے۔

 انہوں نے کہاکہ کورونا سے بچاﺅ کیلئے عید سادگی سے منانے کے سوا کوئی آپشن نہیں ،عیدالاضحی اور محرم میں عوام کی لاپرواہی سے کورونا دوبارہ بے قابو ہو سکتا ہے ،گورنر پنجاب نے کہاکہ ہم سب نے ملکر کورونا کو شکست دینی ہے ،احتیاطی تدابیر پر سب عمل کریں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -