ایم کیو ایم لندن کے دہشتگردرئیس الدین عرف رئیس ماما پر قتل کے مقدمے میں فرد جرم عائد

ایم کیو ایم لندن کے دہشتگردرئیس الدین عرف رئیس ماما پر قتل کے مقدمے میں فرد ...
ایم کیو ایم لندن کے دہشتگردرئیس الدین عرف رئیس ماما پر قتل کے مقدمے میں فرد جرم عائد

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے قتل کے مقدمے میں ایم کیو ایم لندن کے دہشتگردرئیس الدین عرف رئیس ماما پر فرد جرم عائد کردی ،ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے دہشتگرد رئیس الدین عرف رئیس ماما کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،عدالت نے قتل کے مقدمے میں رئیس ماما پر فرد جرم عائد کردی ،ملزم رئیس ماما نے صحت جرم سے انکارکردیا۔عدالت نے مقدمے کے تفتیش افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت 3 اگست کو گواہوں کوپیش کیا جائے ۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 24 اکتوبر2013 کو اپنے دیگر مفرورساتھیوں کے ہمراہ عامر زئی کوقتل کیاتھا ،ملزم نے ایم کیو ایم لندن کے دہشتگردحماد صدیقی کے کہنے پر عامر زئی کو قتل کیا،مقتول ڈی ایم سی ایسٹ کاریکوری آفیسر تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -