امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل ہو گیا،زلمے خلیل زاد ناروے پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان امریکی سفارتخانہ نے کہاہے کہ زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی ہو گئی ہے ،زلمے خلیل زاد ناروے پہنچ گئے،جہاں انہوں نے نارویجین وزیر خارجہ اینی میری ایرکسن سے ملاقات کی۔

ترجمان امریکی سفارتخانے کہاکہ زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کاشیڈول اچانک تبدیل ہوا،امریکی نمائندہ خصوصی آج پاکستان نہیں آرہے، ترجمان کامزید کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد کے علاقائی دورے کے شیڈول میں مزید تبدیلی بھی خارج ازامکان نہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -