پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کیلئے نئے احکامات جاری،جہاز میں سوار ہونے سے پہلے سانس کا معائنہ لازمی قرار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کیلئے نئے احکامات جاری کر دیئے گئے،کیبن کریو کیلئے جہازمیں سوارہونے سے پہلے سانس کامعائنہ لازمی قرار دیدیاگیا،ٹیسٹ کامقصدعملے میں الکوحل اورنشہ آوراشیا کے استعمال کی روک تھام ہے ، سانس کامعائنہ پی آئی اے کے فلائٹ سرجنزاورمیڈیکل افسرکریں گے ،پی آئی اے میڈیکل ڈویژن کی نئی ایڈوائزری فوری طورپر نافذالعمل ہو گی ۔