برٹش ایئرویزکاپاکستان کےلئے دوبارہ فضائی آپریشن بحال کرنے کافیصلہ

برٹش ایئرویزکاپاکستان کےلئے دوبارہ فضائی آپریشن بحال کرنے کافیصلہ
برٹش ایئرویزکاپاکستان کےلئے دوبارہ فضائی آپریشن بحال کرنے کافیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)برٹش ایئرویزنے پاکستان کےلئے دوبارہ فضائی آپریشن بحال کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ برٹش ایئرویزنے پاکستان کےلئے دوبارہ فضائی آپریشن بحال کرنے کافیصلہ کیا ہے ، برٹش ایئرویزاگست سے پاکستان کا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرے گی،برٹش ایئرویزہیتھروسے اسلام آبادکےلئے ہفتے میں3پروازیں آپریٹ کرےگی۔

برٹش ایئرویزنے پاکستانی حکام سے انتظامات مکمل کرنے کی یقین دہانی کرانے کی درخواست کی ہے،برٹش ایئرویزنے اسلام آباد ایئرپورٹ منیجر سے انتظامات کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔برٹش ایئرویز نے ای میل میں کہاہے کہ اسلام آبادایئرپورٹ پرصفائی اوردیگر سہولیات سے متعلق بتایا جائے،برٹش ایئرویز کے زیراستعمال گیٹ اوردیگرصورتحال سے آگاہ کیاجائے،جہازکےلئے فکس بریجزمحفوظ ہونے کی تصدیق کی جائے۔واضح رہے کہ برٹش ایئرویزنے کورونا کے باعث پاکستان کا فضائی آپریشن بند کر رکھا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -