سنتھیارچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست پر سماعت5 اگست تک ملتوی

سنتھیارچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست پر سماعت5 اگست تک ملتوی
سنتھیارچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست پر سماعت5 اگست تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ نے سنتھیارچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست پر سماعت5 اگست تک ملتوی کردی ،عدالت نے جواب جمع نہ کرانے پر پولیس اور ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سنتھیارچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل سنتھیارچی نے کہاکہ یہ عدالت پہلے ہی ایف آئی اے کو سنتھیارچی کیخلاف انکوائری کاحکم دے چکی ہے ،عدالت سے استدعاہے کہ دیگر درخواستیں بھی یہ عدالت نمٹا چکی ہے اس کو بھی نمٹا دیا جائے ۔
عدالت نے پولیس اورایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پردوبارہ نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت5 اگست تک ملتوی کردی۔