’جو طالبعلم آن لائن امتحان نہیں دینا چاہتا وہ ۔۔۔ ‘ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اعلان کردیا

’جو طالبعلم آن لائن امتحان نہیں دینا چاہتا وہ ۔۔۔ ‘ پنجاب یونیورسٹی کے وائس ...
’جو طالبعلم آن لائن امتحان نہیں دینا چاہتا وہ ۔۔۔ ‘ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اعلان کردیا

  

لاہور(ویب ڈیسک) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نیاز احمد کا کہنا ہے کہ جو طالب علم آن لائن امتحان نہیں دینا چاہتا وہ یونیورسٹی کو درخواست دے سکتا ہے۔ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ 24 مارچ سے بچوں کی آن لائن کلاسز شروع کیں، بی اے بی، ایس پارٹ 2 کے امتحان 5 اگست سے شروع ہو رہے ہیں۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کسی طالب علم سے دوسرے امتحان کی فیس وصول نہیں لی جائے گی۔

کنٹرولر امتحانات روَف نوار کا کہنا تھا کہ امتحانات کے بعد بچے یونیورسٹی میں داخلہ لے سکتے ہیں، 90 منٹ کا پرچہ ہوگا اور سو سوالات ہوں گے۔انہوں نے امتحان کا طریقہ کار اس قدر تیز ہے کہ نقل کرنا آسان نہیں ہوگا، 62 ہزار بچوں کو ای میل اور لوگ ان جاری کر دیا گیا ہے۔کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ 31 جولائی تک موگ امتحانات جاری رہیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے چند روز قبل وزیر تعلیم مراد راس نے کہا تھا کہ فی الحال ستمبر کے پہلے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے پر اتفاق ہوا ہے لیکن ان کو ایک دم نہیں کھولا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق ایس او پیز وفاق کو بھیج دی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ اسکولوں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہراسکول سینی ٹائز ہوگا اور اس کی صفائی کا خیال رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسک تمام بچے اپنے گھروں سے پہن کرجائیں گے اور اسکولوں میں صرف ہینڈ واشنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا اگست میں بھی تعلیمی اداروں سے متعلق اجلاس بلایا جائے گا اور کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -