کورونا وائرس قابو میں آنے لگا ، ملک بھر میں کیسز اور اموات کی تعداد میں واضح کمی

کورونا وائرس قابو میں آنے لگا ، ملک بھر میں کیسز اور اموات کی تعداد میں واضح ...
کورونا وائرس قابو میں آنے لگا ، ملک بھر میں کیسز اور اموات کی تعداد میں واضح کمی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر واضح طور پر کمی آتی جارہی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف 936 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 23 افراد کی اموات ہوئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان بھر میں 19 ہزار 610 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 936 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 75 ہزار 225 ہو گئی ہے جبکہ 23 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 5 ہزار 865 ہو گئی ہے ۔اس کے علاوہ دو لاکھ 42 ہزار 436 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 217 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

سب سے زیادہ کیسز

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسزسندھ میں سامنے آ چکے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 824 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 92 ہزار 279، بلوچستان میں 11 ہزار 624، اسلام آباد میں 14 ہزار 938 ، کے پی کے میں 33 ہزار 510 ، آزاد کشمیر میں 2040 اور گلگت بلتستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 2010 تک پہنچ گئی ہے ۔

اموات

گزشتہ روز ملک بھر میں 23 اموات ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات 5 ہزار 865 ہو گئیں ہیں ۔ وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی سندھ میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 2162 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 2125، کے پی کے میں 1180، اسلام آباد میں 165، گلگت بلتستان میں 48، بلوچستان میں 136 ، آزاد کشمیر میں 49افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

صحت یاب ہونے والے افراد

کورونا وائر سے اب تک ملک بھر میں دو لاکھ 42 ہزار 436 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ کا تعلق سندھ ہے جہاں تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 480 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 81 ہزار 265، کے پی کے میں 27 ہزار 196، اسلام آباد میں 12 ہزار 377 ، گلگت بلتستان میں 1613 ، بلوچستان میں 10 ہزار 23 اور آزاد کشمیر میں 1482 افراد ٹھیک ہو چکے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -کورونا وائرس -