کورونا پر سیاست کرنے میں سب سے آگے ،مراد علی شاہ کہاں ہیں؟شہباز گل کاٹوئٹ

کورونا پر سیاست کرنے میں سب سے آگے ،مراد علی شاہ کہاں ہیں؟شہباز گل کاٹوئٹ
کورونا پر سیاست کرنے میں سب سے آگے ،مراد علی شاہ کہاں ہیں؟شہباز گل کاٹوئٹ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہبازگل نے کہاہے کہ کورونا پر سیاست کرنے میں سب سے آگے ،مراد علی شاہ کہاں ہیں؟،کراچی ڈوب گیا ان کی ایک سٹیٹمنٹ تک نہیں آئی ۔

معاون خصوصی شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اگرعمران خان اور وفاقی حکومت پر جھوٹی تنقید کرنی ہو تو سب سے پہلے وہ بات کریں گے ،چند دن پہلے تک کورونا پر میڈیا ڈارلنگ مراد علی شاہ اور انکی ٹیم آج جعلی ہیڈ لائن چلا رہی ہے۔

شہباز گل کامزید کہنا ہے کہ شاید کورونا پر عوام سے جو جھوٹ بولا اس کی وجہ سے آج منہ چھپا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بلاول اور مراد شاہ جان بوجھ کر ملک کی معیشت تباہ کرنا چاہ رہے تھے۔اللہ تعالی نے ایک بار پھر عمران خان کو ہمت دی اور وہ غریب کے حق کےلئے ڈٹ گئے اور آج پوری دنیا ان کی تعریف کر رہی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -