وزیراعظم عمران خان کارضاکاروں کو اعتماد میں لینے کافیصلہ،آج خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیاجائیگا

وزیراعظم عمران خان کارضاکاروں کو اعتماد میں لینے کافیصلہ،آج خصوصی ویڈیو ...
وزیراعظم عمران خان کارضاکاروں کو اعتماد میں لینے کافیصلہ،آج خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیاجائیگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے رضاکاروں کو اعتماد میں لینے کافیصلہ کیاہے ،وزیراعظم کاخصوصی ویڈیو پیغام آج جاری کیاجائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی ،ملاقات میں ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریوں پر مشاورت ہوئی،وزیراعظم عمران خان نے رضاکاروں کو اعتماد میں لینے کافیصلہ کیاہے ،وزیراعظم کاخصوصی ویڈیو پیغام آج جاری کیاجائے گا۔

معاون خصوصی عثمان ڈارنے ٹائیگرفورس سے متعلق چین کی جانب سے لکھا گیا خط بھی وزیراعظم کو پیش کیا،وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر ٹائیگرفورس کی پذیرانی پر اظہار مسرت کیا۔

وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن ایک بار پھر کھولنے کاعندیہ دیدیا،وزیراعظم اپنے پیغام میں رجسٹریشن اورٹائیگرفورس ڈے کی تاریخ کااعلان کریں گے ،وزیراعظم نوجوانوں کو قومی شجرکاری مہم میں شامل ہونے کی اپیل کریں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -