نیب مقدمات کاسامنا کرنے والے خود ترامیم کریں گے تو کیا بھرم رہ جائے گا؟فواد چودھری

نیب مقدمات کاسامنا کرنے والے خود ترامیم کریں گے تو کیا بھرم رہ جائے گا؟فواد ...
نیب مقدمات کاسامنا کرنے والے خود ترامیم کریں گے تو کیا بھرم رہ جائے گا؟فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاہے کہ نیب مقدمات کاسامنا کرنے والے خود ترامیم کریں گے تو کیا بھرم رہ جائے گا؟،نیب کے مقدمات کاسامنا کرنے والے ارکان کو ازخود کمیٹی سے علیحدہ ہوجاناچاہئے۔


وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وہ تمام اراکین اسمبلی جو نیب کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں،خود نیب کے قانون میں ترامیم کریں گے تو ایسی ترامیم کا کیا بھرم رہ جائیگا؟۔
فوادچودھری نے کہاکہ نیب مقدمات کا سامنا کرنے والوں کوازخود کمیٹی سے علیحدہ ہو جانا چاہئے، پارلیمان کی عزت کا خیال کریں۔