ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن، کروڑوں روپے بٹورنے والا ملزم نیب کے شکنجے میں آگیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریونیوڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کے الزام میں ملزم کو نیب نے گرفتار کرلیا ۔
نیب کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل نے بتایا کہ ملزم رفاقت علی نے لینڈریکارڈمیں مبینہ ردوبدل کروا کر کروڑوں روپے بٹورے، ملزم رفاقت علی محکمہ ریونیو کےاہلکارکابیٹا ہے،اور اس نےاربوں روپےمالیت کی زمین شریک ملزمان کےنام منتقل کرائی۔