منی لانڈرنگ کیس،حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اگست تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس،حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اگست تک توسیع
منی لانڈرنگ کیس،حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اگست تک توسیع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں10 اگست تک توسیع کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں حمزہ شہباز کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،کورونا وائرس کے باعث لیگی رہنما کو عدالت میں پیش نہیں کیاجا سکا،نیب وکیل نے کہاکہ حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف تحقیقات مکمل کر لی ہیں،آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کر دیں گے،نیب وکیل نے کہاکہ ریفرنس کی کاپیاں کروا رہے ہیں آئندہ سماعت پر ریفرنس دائر کر دیں گے ۔عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اگست تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -