بختاور بھٹو زرداری نے پاکستان میں نیچے جاتے کورونا گراف کو”مصنوعی “قراردیدیا

بختاور بھٹو زرداری نے پاکستان میں نیچے جاتے کورونا گراف کو”مصنوعی ...
بختاور بھٹو زرداری نے پاکستان میں نیچے جاتے کورونا گراف کو”مصنوعی “قراردیدیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے پاکستان میں نیچے جاتے کورونا گراف کو”مصنوعی “قراردیدیا۔

بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بدقسمتی سے ہمیں حقیقت کی اصل تصویر نہیں دکھائی جارہی ،وفاقی حکومت نے مصنوعی اعدادوشمار دکھانے کیلئے کورونا ٹیسٹنگ میں کمی کی ،انہوں نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف19 ہزار200 ٹیسٹ کئے گئے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -