پاکستان کوسٹ گارڈز نے 5مسافر خواتین سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمدکرلی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کوسٹ گارڈز نے ناکے پر 5مسافر خواتین سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمدکرلی اور انہیں تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وندرناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس کی تلاشی لی گئی،بس کی تلاشی کے دوران 5مسافر خواتین سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمدہوئی، پاکستان کوسٹ گارڈز نے خواتین کو حراست میں لے کرتھانے منتقل کردیاجہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔