9 اگست کو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے ،وزیراعظم عمران خان کا9اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کااعلان

9 اگست کو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے ،وزیراعظم عمران خان ...
9 اگست کو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے ،وزیراعظم عمران خان کا9اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کااعلان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں 9 اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں درخت لگانا بہت ضروری ہے ،9 اگست کو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے ۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میںٹائیگرفورس کی رجسٹریشن ایک بار پھر کھولنے کاعندیہ دیدیا،انہوں نے کہاکہ گلوبل وارمنگ کے باعث پاکستان 10 متاثرہ ممالک میں شامل ہے،پاکستان میں آلودگی،گلوبل وارمنگ کے باعث درخت لگاناضروری ہیں،آلودگی کی وجہ سے لوگوں کی صحت پراثرپڑرہاہے،وزیراعظم نے کہاکہ 9 اگست کوملک بھرمیں شجرکاری کریں گے،ٹائیگرفورس شجرکاری مہم کی قیادت کرےگی۔

وزیراعظم نے 9 اگست کوٹائیگرفورس ڈے منانے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ 9 اگست کوٹائیگرفورس ڈے منایاجائےگا،شجرکاری مہم میں ٹائیگر فورس کی مہم کاخودحصہ بنوں گا،ارکان اسمبلی اوروزرائے اعلیٰ بھی مہم میں حصہ لیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ 2023 تک 10 ارب درخت لگانے ہیں،میں تمام ٹائیگرفورس کو کہتاہوں آپ نے شرکت کرنی ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -