”2020 میں ترسیلات زرمیں 110 ارب ڈالرکمی ہوئی“عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کی ترسیلات زرپررپورٹ جاری

”2020 میں ترسیلات زرمیں 110 ارب ڈالرکمی ہوئی“عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کی ...
”2020 میں ترسیلات زرمیں 110 ارب ڈالرکمی ہوئی“عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کی ترسیلات زرپررپورٹ جاری

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے ترسیلات زرپررپورٹ جاری کردی،رپورٹ کے مطابق 2020 میں ترسیلات زرمیں 110 ارب ڈالرکمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دنیابھرمیں ترسیلات زرمیں کمی دیکھنے میں آئی،ترسیلات زرمیں کمی سے معاشی مسائل میں اضافہ ہو گا،موڈیز رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کئی ممالک میں ترقی کی شرح متاثرہوگی،ترسیلات زرکم ہونے سے عام آدمی کی آمدن متاثر ہوگئی۔

رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ کم ترسیلات زرجاری کھاتوں پراثراندازہوں گے،ترسیلات زرمیں کمی سے ادائیگیوں میں مشکلات ہوسکتی ہیں،رپورٹ کے مطابق 2019 میں عالمی سطح پرترسیلات زر 554 ارب ڈالررہیں،2020 میں ترسیلات زرمیں 110 ارب ڈالرکمی ہوئی۔

مزید :

بین الاقوامی -