حکومت نے شادی ہالز اور ریسٹورنٹس مالکان کو وہ خوشخبری سنا دی جس کا وہ لمبے عرصہ سے بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

حکومت نے شادی ہالز اور ریسٹورنٹس مالکان کو وہ خوشخبری سنا دی جس کا وہ لمبے ...
حکومت نے شادی ہالز اور ریسٹورنٹس مالکان کو وہ خوشخبری سنا دی جس کا وہ لمبے عرصہ سے بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات سے منسلک انڈسٹری کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سد عمر نے عید کے بعد ہوٹل ، ویڈنگ انڈسٹری کیلئے نوید سنا دی ہے ، وفاقی وزیر اسد عمر سے آل پاکستان ویڈنگ و ریسٹورنٹس کے وفد نے ملاقات کی جس دوران وفد کی جانب سے ایس او پیز کے ساتھ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی درخواست کی گئی ۔ ملاقات کے دوران اسد عمر نے عید کے بعد ویڈنگ ہالز اور ریسٹورنٹس کو کھولنے کا عندیہ دیدیا ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خصوصی خطاب کے آخر میں ریسٹورنٹس اور دیگر کاروباری مراکز کے بارے میں اپنی تقریر میں ذکر بھی کیا اور کہا کہ اگر عید اور محرم کامیابی سے گزر جاتے ہیں تو پھر اس کے بعد ہم نے اپنے شادی ہالز ، ریسٹورنٹس ، پارکس ، سکول ، کالج اور یونیورسٹیاں بھی کھولنی ہیں ، اس لیے تمام شہری عید اور محرم کے دوران ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور فیس ماسک لازمی لگا کر رکھیں ۔
گزشتہ روز پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں پانچ اگست تک لاک ڈاﺅن کا اعلان کیا گیا تھا اورکچھ ہی دیر کے بعد نوٹیفکیشن بھی جار ی کر دیا گیا جس کے مطابق صرف اشیاءضرورت اور میڈیکل سٹورز سے منسلک کاروبار ہی کھلے رہیں گے اس کے علاوہ تمام مارکیٹس اور شاپنگ مالز بند رہیں گے ۔
تاہم آج صبح سے ہی مختلف شہروں میں دیکھا جارہاہے کہ تاجر برادری نے لاک ڈاﺅن کو مسترد کر دیاہے اور زبردستی دکانیں کھولنا شروع کر دی ہیں جس کے باعث پولیس اور تاجر برادری کے درمیان حالات بھی کشیدہ ہوتے دکھائی دیئے ہیں جبکہ سرگودھا میں تو پولیس ناکام ہو گئی ہے اور انتظامیہ نے مسائل کے حل کیلئے فوج سے مدد مانگ لی ہے ۔

مزید :

قومی -