سپریم کورٹ ،لکی کمیٹی کے نام پر شہریو ں کو لوٹنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ ،لکی کمیٹی کے نام پر شہریو ں کو لوٹنے والے ملزم کی درخواست ضمانت ...
سپریم کورٹ ،لکی کمیٹی کے نام پر شہریو ں کو لوٹنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے لکی کمیٹی کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کردیا۔

دوران سماعت وکیل ملزم نے کہاکہ ندیم بندیشہ کو2018 میں ایف آئی اے نے نیب کے حوالے کیا ،14 ستمبر2018 سے آج تک فرد جرم عائد نہیں ہو سکی ، نیب نے 3 ضمنی ریفرنس دائر کئے اور ملزموں کی تعداد بڑھاتا گیا۔

جسٹس قاضی امین نے کہاکہ وکیل صاحب سادے لوگوں کیساتھ اربوں کا فراڈ ہوا ہے،لکی کمیٹی میں عوام کو موٹر سائیکل دینے کا جھانسہ دیا گیا ،عام آدمی کئی سال موٹر سائیکل کیلئے پیسے جمع کرتا ہے ،مجموعی طور پر 10 ارب روپے کا فراڈ ہوا ہے ۔

وکیل ملزم نے کہاکہ میراموکل کمپنی کاملازم اورگوجرہ سنٹر کاانچارج تھا،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ گوجرہ میں کتنے موٹر سائیکل عوام کو دیئے گئے ؟،وکیل ملزم نے کہاکہ ملزم کی یادداشت کے مطابق 40 کے قریب موٹر سائیکل دیئے گئے ،سپریم کورٹ نے ملزم ندیم بندیشہ کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -