" آپ چین میں جرم میں ملوث پائے گئے ہیں اور ملک بدری سے بچنا ہے تو۔۔۔" آسٹریلیا میں چینی طلبہ سے رقم بٹورنے کیلئے فراڈیوں کا نیا طریقہ سامنے آگیا

" آپ چین میں جرم میں ملوث پائے گئے ہیں اور ملک بدری سے بچنا ہے تو۔۔۔" آسٹریلیا ...

  

کینبرا (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں چینی طلبہ سے رقم بٹورنے کےلیے فراڈیوں نے نیا طریقہ ایجاد کرلیا، طلبہ کو اپنے ہی اغواءکا ڈرامہ کرنے پر مجبور کرکے چین میں گھر والوں سے تاوان کی رقم منگوائے جانے پر پولیس حرکت میں آگئی۔

حکام کے مطابق فراڈ کرنے والے چینی حکام بن کر کال کرتے ہیں، طلبہ سے کہا جاتا ہے کہ وہ چین میں جرم میں ملوث پائے گئے ہیں، گرفتاری یا ملک بدری سے بچنے کےلیے انہیں جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کچھ واقعات میں طلبہ سے کہا گیا کہ وہ ہوٹل روم کرائے پر لیں اور خود کو رسیوں سے باندھ کر اغواءکا ڈرامہ کریں تاکہ تصویریں بھیج کر گھر سے پیسے منگواسکیں۔چینی حکام اور یونی ورسٹیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ رواں سال ایسے کئی واقعات میں طلبہ سے 30 لاکھ امریکی ڈالر بٹورے جاچکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -