وزیراعظم کا نوٹس الٹا پڑ گیا، چینی 95روپے کلو تک فروخت ہونے لگی

وزیراعظم کا نوٹس الٹا پڑ گیا، چینی 95روپے کلو تک فروخت ہونے لگی
وزیراعظم کا نوٹس الٹا پڑ گیا، چینی 95روپے کلو تک فروخت ہونے لگی

  

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعظم کی جانب سے چینی مہنگی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کی اجازت کے ساتھ ہی مارکیٹ میں چینی کی بوری سو روپے مزید مہنگی ہو گئی اور پرچون میں چینی 95 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی۔

روزنامہ دنیا کے مطابق گزشتہ روز چینی کا ایکس مل ریٹ 8700روپے سو کلو گرام بوری سے بڑھ کر 8800روپے ہو گیا۔گزشتہ پانچ روز میں فی بوری ایکس مل قیمت میں 500 روپے اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔

لاہور کی تھوک مارکیٹ میں 50 کلو چینی کے بیگ کی قیمت 4500 جبکہ سو کلو بوری کی قیمت 9000روپے رہی۔ پرچون مارکیٹ میں ٹرانسپورٹ اخراجات کے ساتھ دکاندار کو چینی 4600 روپے فی 50 کلو بیگ تک دستیاب ہوئی۔ اسی طرح شہر میں آٹے کی فراہمی بھی ممکن نہ ہو سکی اور آٹا75 روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -