اہلیہ کے قاتل کو رعایت دی تو فساد فی العرض کا خدشہ ہے،سپریم کورٹ

اہلیہ کے قاتل کو رعایت دی تو فساد فی العرض کا خدشہ ہے،سپریم کورٹ
اہلیہ کے قاتل کو رعایت دی تو فساد فی العرض کا خدشہ ہے،سپریم کورٹ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اہلیہ کو قتل کرنے والے شوہر کی صلح سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ نے کہاہے کہ اہلیہ کے قاتل کو رعایت دی تو فساد فی العرض کا خدشہ ہے،عدالت نے فریقین کے وکلاکوفسادفی العرض کے نقطے پردلائل کی ہدایت دیتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو بھی معاونت کےلئے نوٹس جاری کردیا

سپریم کورٹ میں اہلیہ کو قتل کرنے والے شوہر کی صلح سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے کہاکہ اہلیہ کے قاتل کو رعایت دی تو فساد فی العرض کا خدشہ ہے،گھریلو ناچاقی اور غیرت کے نام پراہلیہ کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا، جسٹس قاضی امین نے کہاکہ اہلیہ کو قتل کرنے والے کو رعایت کیوں دیں؟،عدالت فریقین کی صلح پر ٹھپے لگانے کےلئے نہیں بیٹھی۔

عدالت نے فریقین کے وکلاکوفسادفی العرض کے نقطے پردلائل کی ہدایت دیتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو بھی معاونت کےلئے نوٹس جاری کردیا اورسماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -