وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی نااہلی سے متعلق درخواست9 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی نااہلی سے متعلق درخواست9 ستمبر کو سماعت کیلئے مقررکردی گئی،جسٹس محسن اختر کیانی راجہ بشارت کی نااہلی کے کیس کی سماعت کریں گے ۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ وزیر قانون اور رکن پنجاب اسمبلی راجہ بشارت نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولا اور اثاثے چھپائے،راجہ بشارت آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت صادق اور امین نہیں رہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رکن پنجاب اسمبلی کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قراردیاجائے ۔